29 جنوری، 2018، 5:05 PM

عفرین میں ترک فضائیہ کی بمباری میں 13 عام شہری جاں بحق

عفرین میں ترک فضائیہ کی بمباری میں 13 عام شہری جاں بحق

ترک فوج کی شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ ترک فضائیہ کی تازہ بمباری میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کی شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ ترک فضائیہ کی تازہ بمباری میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام ميں مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے نگراں ادرے کا کہنا ہے کہ عفرین شہر کے جنوب مشرق میں واقع " قبّلی " گاؤں پر ترک فوج کے فضائی حملے میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عفرین کے علاقہ میں فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک  امریکہ کے حمایت یافتہ 557 کردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News ID 1878377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha